اسرائیلی قابض فورسز کا مسجد اقصی پر ایک اور و حشیانہ حملہ، چھ فلسطینی زخمی

رملہ (آن لائن) اسر ائیلی قابض فورسز نے مقبوضہ فلسطین میں مسجدِ اقصیٰ پر ایک بار پھر حملہ کرتے ہوے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا، پولیس نے نمازیوں کو منتشر کرنے کیلئے اسٹن گرینیڈ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا، حملے کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس نے درجنوں عبادت گزاروں کو مسجدِ اقصیٰ سے ہٹا دیا جبکہ روزہ دار رکاوٹیں لگا کر مسجد کے اندر عبادات کر رہے تھے۔ کشیدگی کے دوران غزہ کی پٹی نے بھی اسرائیل پر راکٹ فائر کیے۔ہلالِ احمر فلسطین کا کہنا ہے کہ تازہ ترین پر تشدد واقعے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔