وزیر اعظم کی زیر صدارت لیگل ٹیم کا اجلاس

اسلا م آباد (آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لیگل ٹیم کا اجلاس ہوا ہے جس میں حالیہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غورو غوض کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے آئینی و قانونی اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، اکرم شیخ اور اٹارنی جنرل شرکت کی ہے،اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف آئینی و قانونی آپشنز پر غور کیا گیا جبکہ فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں بعد کی صورتحال پر بھی تفصیلی غور وغوض کیا گیا اور مختلف آپشنز زیر غور آئے،ذرائع نے بتایا کہ قانونی ٹیم نے وزیر اعظم کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں تمام آئینی و قانونی پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔