صدر مملکت اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے اندر فلسطینی نمازیوں پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے اندر فلسطینی نمازیوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ افسوس کہ اسرائیل نے مذہبی مقامات کے تقدس سمیت انسانیت کے کسی بھی اصول کا خیال نہیں رکھا،میں رمضان کے مقدس مہینے میں نمازیوں پر گھناؤنے حملے میں بربریت کی انتہا دیکھنے کوملی، عالمی برادری پرامن عبادت گزاروں کے خلاف اس وحشیانہ اور غیر انسانی فعل کی مذمت کرے۔