اسلام آبا د(آن لائن)وزارت قانون اور ایوان صدر کی قانونی ٹیم نے اعلیٰ عدلیہ سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل قواعد اور قانونکے مطابق قرار دیتے ہوئے صدر سے اس کی توثیق کی سفارش کی ہے جبکہ صدر نے فائل اپنے پاس رکھی ہوئی ہے،ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون اور ایوان صدر کی قانونی ٹیم نے صدر عارف علوی کو اپنے موقف سے آگاہ کردیا،دونوں نے قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار قرار دیا،سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل قواعد کے مطابق ہے،قانونی ٹیم نے صدر کو بل کی توثیق کا بھی مشورہ دیدیا ہے،ذرائع نے بتایا کہ صدرنے فائل اپنے پاس رکھی ہوہی ہے،صدر پر تحریک انصاف کا دباؤ بل واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،،ذرائع کے مطابق صدر نے بل واپس بھجوایا تو حکومت نے دس اپریل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا رکھا ہے،مشترکہ اجلاس سے منظوری کے بعد صدر نے پھر بھی دستخط نہ کیے تو بیس اپریل کو بل خود قانون بن جائے گا۔
Load/Hide Comments



