اسلام آباد (آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان کی معیشت سست روی کا شکار رہے گی۔ سیلاب کی وجہ سے معاشی شرح نمو کم رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے پاکستان کی پیداوار متاثر ہوئی جو مہنگائی بڑھنے کا سبب ہے۔ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے فارن ایکسچینج ذخائر میں کمی کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی گروتھ میں 0.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد تک ہوگی۔ پاکستان میں مالی خسارہ 6.9 فیصد تک پہنچ رہا ہے۔ گزشتہ 20 سال میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے 10 بڑے ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہے۔ گزشتہ سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.2 فیصد تھی۔ اس سال مہنگائی کے بڑھنے کی شرح دگنی سے زیادہ 27.5 فیصد تک ہوگی۔
Load/Hide Comments



