ّئین کی گولڈن جوبلی تقریبات، اسپیکر کا عمران خان کو مدعو کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن) آ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے ئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات اسی ہفتے شروع ہوں گی، وزیراعظم شہباز شریف مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اسپیکر کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مدعو کیا جائے گا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کو بطور پارٹی سربراہ دعوت دی جائے گی۔اسپیکر آفس کے ذرائع کے مطابق عمران خان خود آئیں یا اپنا نمائندہ بھجوائیں یہ ان کی مرضی ہوگی۔عمران خان سمیت تمام سیاسی و پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کو دعوت نامے اسی ہفتے جاری کیے جائیں گے۔