وزیر داخلہ راناثنااللہ خان کا عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی صاحب آپ درست فرما رہے ہیں کہ ملک و قوم اس وقت ایک انتہائی نازک موڑ پر کھڑے ہیں۔آج قوم کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ اجتماعی شعور کا ساتھ دے گی یا تکبر اور ہٹ دھرمی کی بنیاد پر کئے گئے فیصلوں کا ساتھ دے گی، وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنے کے آگے جھکے گی یا خیر کیلئے اٹھ کھڑی ہو گی، اداروں کا احترام کرے گی یا اپنی انا کی تسکین کیلئے اداروں کو توڑنے والوں کا ساتھ دے گی۔جمہوری رویوں کو اپنائے گی یا عدم برداشت کے کلچر کو اپنائے گی،قانون نافذ کرنے والوں کا ساتھ دے گی یا ان پر پٹرول بم چلانے والوں کا ساتھ دے گی، عدالتوں پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ کھڑی ہو گی یا عدلیہ کا احترام کرنے والوں کے ساتھ دے گی، انصاف کرنے والوں کا ساتھ دے گی یا انصاف کے نام پر اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہنے والوں کا ساتھ دے گی، سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ قوم جمہوریت، عزت و احترام اور جیو اور جینے دو کے نظریہ کو اپنائے گی یا جلا دو، مار دو اور کسی کو نہیں چھوڑوں گا جیسے پاگل پن کا ساتھ دے گی۔
Load/Hide Comments



