اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و مشیر امور کشمیر قمرزمان کائر ہ نے کہا ہے آئین و قانون پر عملدرآمد کر کے ہی ملکی مسائل کا حل نکالنا ہو گا،کسی بھی قانونی مسئلے یا آئینی مطالبے کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چا ہیئے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائر ہ کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک ہیجان پیدا کردیا گیا ہے، پاکستان کو اس وقت معاشی و سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے، فیصلہ کن وقت آگیا ہے، آئین و قانون پر عملدرآمد سے ہی مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری اس وقت بحران کو حل کرنے کیلئے عدالت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،کسی بھی قانونی مسئلے یا آئینی مطالبے کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہے، ہمیں پائیدار امن کی طرف جانا ہو گا تاکہ ملک درست سمت کی طرف جائے، پارٹی چیئرمین نے ایوان میں کہا کہ بات چیت تو کرنی ہو گی یہی راستہ، اگر چہ سیاسی جماعتوں کے مفاد مختلف ہیں لیکن ملکی مفادات کیلئے ساری جماعتیں اکھٹی ہیں۔
Load/Hide Comments



