پاک نیوزی لینڈ سیریز،ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی

لاہور(آن لائن)پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لیے لاہور میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹوں کی فروخت ہو رہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق راولپنڈی اور کراچی کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز 14، 15 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔