پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہو گی؟

لاہور (آن لائن)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیا ن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت آج (اتوار) سے شروع ہو گی۔پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹوں کی فروخت ہو گی، راولپنڈی اور کراچی کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ لاہور کے پہلے تین میچز کے لیے ٹکٹ آج صبح 11 بجے سے آن لائن دستیاب ہوں گے۔لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز 14، 15 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔