پاکستان کے اسرائیل سے تجارتی تعلقات نہیں ہیں، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے نمائندہ خصوسی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل سے تجارتی تعلقات نہیں ہیں، ایک پاکستانی یہودی نے عرب ملک سے پاکستانی اشیا اسرائیل بھیجیں۔ اپنے ایک بیان میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پراپیگنڈا بند کرے، صرف سیاسی مقاصد کیلئے متفقہ موقف کو متنازع نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسرائیل سے کوئی تجارتی روابط یا تعلقات نہیں ہیں۔ ایک پاکستانی یہودی نے اسرائیل جو پاکستانی مصنوعات بھجوائی ہیں وہ براہ راست نہیں بلکہ ایک عرب ملک کے ذریعے بھجوائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے دور میں ایک پاکستان یہودی کو اسرائیل جانے کی اجازت ملی تھی۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ تصویریں زیر گردش تھیں جن میں پاکستانی مصنوعات کو اسرائیلی مارکیٹوں میں فروخت ہوتے دکھایا گیا تھا۔