پشاور (آن لائن)جسٹس مسرت ہلالی نے پشاور ہائیکورٹ کی پہلی قائم مقام خاتون چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ہفتہ کو گورنر ہاؤس میں پشاور ہائیکورٹ کی نئی چیف جسٹس کے عہدے کی حلف برداری تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب حلف برداری میں معزز ججز،وکلاء نے کثیر تعد اد میں شرکت کی۔ جسٹس مسرت ہلالی نے پشاور ہائیکورٹ کی پہلی قائم مقام خاتون چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا،گورنر خیبر پختونخواہ غلام علی نے ان سے ان کے عہدے حلف لیا،جوڈیشل کمیشن کی جانب سے ریگولر چیف جسٹس کی تعیناتی تک مسرت ہلالی چیف جسٹس رہیں گی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر دور روز قبل اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے تھے جس کے بعد جسٹس روح الامین کو ایک روز کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments



