مارچ2023: مہنگائی کا جن بے قابو رہا

اسلام آباد (آن لائن) مارچ 2023 کے مہینے میں بھی مہنگائی کا جن بے قابورہا۔ ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ ہفتہ کو جاریہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ماہ مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 3.72 فیصد کا اضافہ ہوا، مہنگائی کی مجموعی شرح 35.37 فیصد تک پہنچ گئی۔ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مہنگائی کی شرح 27.26 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مہنگائی کی شرح 27.26 فیصد ریکارڈ کی گئی. ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال مارچ میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد تھی۔ مارچ میں شہروں میں مہنگائی کی شرح میں 3.9 فیصد کا اضافہ ہوا۔شہروں میں مہنگائی کی شرح 33 فیصد تک پہنچ گئی۔ مارچ میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 3.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 38.9 فیصد تک پہنچ گئی۔ اداریہ شماریات کے مطابق فروٹ، سبزیاں، مشروبات، آٹا، گندم، گھی اور خوردنی تیل مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق کپڑے، گھریلو سامان، گاڑیاں، بجلی، برقی آلات اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں۔