لاہور (آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کوچ ثقلین مشتاق نے نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کردی۔ثقلین مشتاق دورہ پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیشکش کی تھی جو سوچ بچار کے ساتھ قبول کی ہے۔ مختصر وقت کے لیے ذمے داری لی ہے، صرف نیوزی لینڈ کے پاکستان میں قیام کے دوران کام کروں گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوکو رواں ہفتے حتمی شکل دی جائیگی، ثقلین مشتاق حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے۔ثقلین مشتاق کا پاکستان ٹیم کے ساتھ کوچ کا معاہدہ 9 فروری کو ختم ہوگیا تھا۔
Load/Hide Comments



