اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب کی جانب سے طلبی کو عدالت میں چیلنج کر دیا، بشریٰ بی بی نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں طلبی کے نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔عدالت سے 17 فروری اور 16 فروری کے نوٹسز غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں بشریٰ بی بی نے استدعا کی کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب کو میرے خلاف تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے، بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments



