ایف بی آر مالی سال2022-23 کے پہلے9 ماہ میں ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکام

اسلام آباد(آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) جاری مالی سال 2022/23 کے پہلے نو ماہ میں ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ مالی سال 2022/23 کے پہلے نو ماہ میں ٹیکس اہداف 276 بلین روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے جس کے باعث عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے اخراجات کم کرنے یا مزید نئے ٹیکسز لگائے جانے کی شرط عائد کی جا سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جولاء 2022 سے مارچ 2023 تک 5.433 ٹریلین کے ٹیکس اہداف کے مقابلے میں ایف بی آر نے 5.16 ٹریلین روپے کے محصولات اکٹھے کئے ہیں۔ منی بجٹ لائے جانے کے باوجود حکومت ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے کو یقین دہانی کراء تھی کہ اگر محصولات ٹارگٹ کے مطابق اکٹھے نہیں کئے جاتے تو حکومت اپنے اخراجات کو کم کرے گی یا نئے ٹیکسز لگا کر بیلنس آف پیمنٹ کے مسئلے کو مزید گم ہونے سے بچانے کی کوشش کی جائے گی۔