اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ چین کی حکومت سے 2ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہوچکا ہے اس حوالے سے جو شکوک پھیلائے جارہے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔جمعہ کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر میاں رضا ربانی نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ وزارت خزانہ کے حوالے سے عالمی ادارے میں ایک خبر چھپی ہے جس میں لکھا ہوا ہے کہ چین کی حکومت پاکستان کو 2ارب روپے قرضہ کے حوالے سے ابھی تک کام کر رہا ہے اور ابھی تک پاکستان کو اگاہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آئی ایم ایف نے قرض دینے کے حوالے سے بیرونی فنڈنگ کی شرط بھی عائد کی ہے انہوں نے کہاکہ چین نے ہر برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین دو قسم کے تجارتی تعلقات ہیں ایک سرکاری سطح پر جبکہ دوسرابنکوں کی سطح پر ہے انہوں نے کہاکہ چین کی حکومت سے 2ارب ڈالر کا قرضہ رول آور ہوگیا ہے اس حوالے سے تمام دستاویزات 23مارچ کو مکمل ہوچکی ہیں مجھے علم نہیں ہے کہ وزارت خزانہ سے اس طرح کی خبر کس طرح گئی ہے۔
Load/Hide Comments



