پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل،عوام کو کوئی ریلیف نہ دیا گیا

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بغیر کسی ردوبدل کے آئندہ 15 روز کے لئے برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔صرف مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کی کمی کی گئی ہے۔اوگرا نے پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کی تجویز دی تھی۔جمعہ کی شب وفاقی وزیر خزانہ نے میڈیا سے خطاب میں اعلان کیا کہ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے قیمتوں میں کچھ اضافے کی سفارش کی گئی تھی لیکن وزیر اعظم شہباز شریف کی اجازت سے ہم نے پیٹرول کی قیمتوں میں کسی ردو بدل کا فیصلہ نہیں کیا۔ واضح رہے اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 293 روپے ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اعلان کیاصرف مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ واضح رہے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کی تجویز دی تھی.