اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب اور خیبرپختونخواہ سے متعلق کیس سمیت دیگر امور پھر بات چیت کی گئی اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ مولانا فضل الرحمن نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی پارلیمنٹ سے پر مبارکباد پیش کی اور وزیرِ اعظم کو اتحادیوں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔
Load/Hide Comments



