حج پالیسی 2023 پر ہونے والے عملدرآمد پر غور، حجاج کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبد الشکور نے جمعہ کے روز ملاقات کی جس میں حج پالیسی 2023 پر ہونے والے عملدرآمد پر غور کیا گیا۔ وزارت خزانہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں حکومت پاکستان کی جانب سے معزز حجاج کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور نے وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد حج پالیسی 2023 کا اعلان مارچ کے اوائل میں کیا تھا جس کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے اور سرکاری اسکیم کے تحت حج پیکج 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک کا ہو گا۔