اس بینچ میں تو دو جج وہ ہیں جنہوں نے میرے خلاف فیصلہ دیا، جب بینچ ہی قبول نہیں تو فیصلہ کیسے قبول ہوگا فل کورٹ بنائیں اس کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا،نواز شریف

لندن(آن لائن)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوا م کھڑے ہو جا ئیں، قوم آنکھیں کھو لے اس کے سا تھ بھیا نک مذاق ہو رہاہے اس بینچ میں تو دو جج وہ ہیں جنہوں نے میرے خلاف فیصلہ دیا، جب بینچ ہی قبول نہیں تو فیصلہ کیسے قبول ہوگا فل کورٹ بنائیں اس کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا۔قوم کو ان ہی بینچ کے فیصلوں نے تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کردیا، ثاقب نثار اور دیگر ریٹائرڈ جج قوم کو بتائیں گے کہ مجھے کیوں نااہل کیا گیا، پاکستان چند سالوں میں دنیا کے ترقی یافتہ دس بیس ملکوں میں شامل ہونے جارہا تھااٹارنی جنرل پاکستان اور سول سوسائٹی سب کہہ رہے ہیں تو پھر کس بات کا اصرار ہے، یہ قومی معاملہ ہے کسی ٹرک، ریڑھی والے یا پلاٹ خالی کرانے کا ایشو نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اٹارنی جنرل پاکستان اور سول سوسائٹی سب کہہ رہے ہیں تو پھر کس بات کا اصرار ہے، یہ قومی معاملہ ہے کسی ٹرک، ریڑھی والے یا پلاٹ خالی کرانے کا ایشو نہیں، 2017 میں بھی اس قسم کا بینچ بنا تھا جس کی وجہ سے ملک کا مستقبل تاریک نظرآتا ہے، 2017 کے بعد دیکھیں آپ کے ساتھ کیا ہوا،پہلے آپ پیٹ بھر کر کھانا کھاتے تھے۔ ہمارے دور میں بجلی کا بل کم تھا، ہم نے لوڈشیڈنگ کا بھی خاتمہ کیا، ملک میں موٹرویز بن رہی تھیں، ملک میں دہشتگردی ختم ہورہی تھی، ہمارے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر تھے، آج ایک بلین ڈالر کے لیے ہمیں درخواست دینا پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھاکہ قوم کو ان ہی بینچ کے فیصلوں نے تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کردیا، ثاقب نثار اور دیگر ریٹائرڈ جج قوم کو بتائیں گے کہ مجھے کیوں نااہل کیا گیا، پاکستان چند سالوں میں دنیا کے ترقی یافتہ دس بیس ملکوں میں شامل ہونے جارہا تھا، سونا فی تولہ دولاکھ روپے سے بڑھ چکا غریب آدمی بیٹی کی شادی کیسے کرے گا، غریب آج دوائی کے بل نہیں ادا کرسکتے، جائیداد بیچنی پڑتی ہے، آپ کو کوئی خیال نہیں، آپ نے کبھی اس بات پر سوموٹولیا جو شوکت صدیقی نے باتیں کی، کیا اس بات پر سوموٹو نہیں بنتا کہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ آنکھوں میں آنسو آئے اگر اللہ کے ڈر سے آئے ہیں تو اچھی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ قوم پر مرضی کے فیصلے ٹھونسنا چاہتے ہیں، امید ہے کہ اللہ ایسے فیصلوں سے ملک کو بچائے گا، سیدھی بات ہے جب بینچ ہی قبول نہیں تو فیصلہ کیسے قبول ہوگا؟ فل کورٹ بنائیں اس کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا، تین کے بینچ میں کیا مصلحت ہے؟ فل کورٹ پرپورا اعتماد ہے، اس بینچ میں تو دو جج وہ ہیں جنہوں نے میرے خلاف فیصلہ دیا، کیا سارے فیصلے عمران خان کی خاطر کرنے ہیں؟ ان کا کہنا تھاکہ عدالتی فیصلوں نے اچھی قوم کوبھکاری بنادیا گیا ہے، جوآج ہورہا ہے مجھے 2017 کا تسلسل لگ رہا ہے۔ آپ نے کبھی اس بات پر سوموٹو لیا جو شوکت صدیقی نے باتیں کی، کیا اس بات پر سوموٹو نہیں بنتا کہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ یہ قوم پر مرضی کے فیصلے ٹھونسنا چاہتے ہیں، امید ہے کہ اللہ ایسے فیصلوں سے ملک کو بچائے گا، عدالتی فیصلوں نے اچھی قوم کوبھکاری بنادیا گیا ہے، جوآج ہورہا ہے مجھے 2017 کا تسلسل لگ رہا ہے۔ہم پر مرضی کے فیصلے ٹھوس رہے ہیں،ان کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کارڈ تھے ہم نے اپنے دور میں آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دیا،قوم کو مقروض کر دیا گیا ایک ڈالر مانگنے کے لیے مجبور کر دیا گیا،کیا سارے فیصلے عمران خان کے لیے کرنے ہیں آپ کو کوئی خیال نہیں،کیا جنرل باجوہ کی باتوں پر ازخو د نو ٹس نہیں بنا تا، پارلیمنٹ نے اپنی رائے کا اظہار اور متعلقہ بل پا س کر دیا ہے،ملک میں ایسے فیصلے نہ کیے جائیں جس سے ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوہم نے اپنے دور میں آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دیا تھا ہمارے دور میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر تھے.