لکی مروت، دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 4 اہلکار شہید

لکی مروت (آن لائن) لکی مروت میں دہشت گردوں کے پولیس پر حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت چار اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ صدر پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع پر ڈی ایس پی اقبال مومند نفری کے ہمراہ تھانہ صدر روانہ ہوئے تو پیر والا موڑ کے قریب ڈی ایس پی کی بکتر بند گاڑی بارودی مواد سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مومند سمیت 4 اہلکارشہید ہوگئے.