چیف جسٹس کا اختیار محدود کرنے کی قانون سازی کی ٹائمنگ سوالیہ نشان ہے؟صدر عارف علوی

اسلا م آبا د (آن لا ئن)صد رمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ چیف جسٹس کاسوموٹوایکشن لینے کا اختیار محدود کرنے کی قانون سازی کی ٹائمنگ سوالیہ نشان ہے؟پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 پر سپریم کورٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے،نجی ٹی وی کے پروگرام میں قو می اسمبلی سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی منظوری پر گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا چیف جسٹس کا اختیار محدود کرنے کی قانون سازی کی ٹائمنگ ایک سوالیہ نشان ہے، بل پر دستخط کرنے کا فیصلہ اس وقت کروں گا جب یہ میرے پاس آئے گا، دعا ہے کہ ججز آپس میں اشتراک پیدا کریں۔الیکشن کمیشن کے فیصلے پر با ت کر تے ہو ئے صدر عا رف علوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اکتوبر میں انتخابات کا انعقاد خطرے میں نظر آرہا ہے، انہوں نے یہ بات صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے سے پہلے عمران خان کو بتا دی تھی۔