وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ برادرانہ و معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آن لائن)وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم نے ملاقات کی ہے۔وزارت خزانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں شخصیات نے یو اے ای اور پاکستان کے مابین معاشی تعلقات پر بھی تبادلہخیال کیا۔اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای توانائی، پیٹرولیم اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔اعلامیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر نے موجودہ حکومتی پالیسیوں کو سراہا۔یو اے ای سفیر نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔وزیر خزانہ نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی یو اے ای کے سفیر کو مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔