اسلام آباد (آن لائن) وزارت پیٹرولیم نے کہاہے کہ روس سے جلد سستا تیل پاکستان لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ منگل کے روز اپنے ایک بیان میں ترجمان وزارت پیٹرولیم کا کہنا تھا روس سے پہلا آزمائشی خام تیل کارگو اپریل میں لانے کی منصوبہ بندی ہے۔ خام تیل کا یہ کارگو اپریل کے وسط کے بعد تک متوقع ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور روس کے مابین خام تیل کی درآمد کے حوالے سے گزشتہ کچھ عرصے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم روس اس ضمن میں پاکستان کے کی جانب سے دکھاء جانے والی مبینہ سستی کے باعث ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس نے پاکستان کی جانب سے تیل درآمد کرنے کے لئیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے اب تک روس سے خام تیل درآمد کرنے کے لئیے اقدامات کی شروعات نہیں کی۔
Load/Hide Comments



