اسلام آباد (آن لائن)صدرمملک عارف علوی نے پاک فوج کے شہیداہلکار کے لواحقین سے ٹیلی فون کیا اور اظہار تعزیت کیا،صدر مملکت نے حوالدار اظہر اقبال کے والد اور نائیک محمد اس کے بھائی سے رابطہ کیا،حوالدار اظہر اقبال اور نائیک محمد اسد 20 مارچ کو ڈیرہ اسماعیل خان میں حملے میں شہید ہوئے تھے،صدر مملکت نے شہداء کو وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا،شہداء کے خاندانوں کو بھی اپنے پیاروں کی قربانی دینے پر سلام پیش کیا،صدر مملکت کی شہداء کیلئے بلندی درجات، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا۔
Load/Hide Comments



