اسلام آباد(آن لائن)پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات کے التواء کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کے علاوہ حکومتی اتحادکے رہنما بھی عدالتی کاروائی سننے کیلئے کمرہ عدالت میں موجودتھے، وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وزیر اعظم کے مشیر عطاء تارڑ،راہنماء پی ٹی آئی بابر اعوان،فواد چوہدری، پیپلز پارٹی کے راہنماء فاروق ایچ نائیک، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سمیت جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی عدالتی کاروائی شروع ہونے سے قبل سب سے پہلے پہنچے۔قبل ازیں منگل کی ہی علی الصبح بیرسٹر منصور عثمان اعوان بھی عدالت عظمی پہنچے اور بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان چارج سنبھالا، وزارت قانون کی طرف سے گزشتہ روز ہی ان کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments



