اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر عون چوہدری نے کہا ہے کہ ترین گروپ حکومتی اتحاد کا حصہ ہے اور آئندہ بھی رہے گا،مستقبل کی سیاسی حکمت عملی بھی اتحادیوں کے ساتھ مل کر بنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر عون چوہدری نے بتایا کہ جہانگیر ترین کی جانب سے ترین گروپ کے دوستوں کے اعزاز میں لاہور میں افطار ڈنر دیا گیا، جہانگیر ترین نے مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے پر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ترین گروپ حکومتی اتحاد کا حصہ ہے اور آئندہ بھی رہے گا، مستقبل کی سیاسی حکمت عملی بھی اتحادیوں کے ساتھ مل کر بنائیں گے۔
Load/Hide Comments



