اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر سخت ترین سکیورٹی اقدامات کئے گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈھائی ہزار اہلکار تعینات کئے گئے، مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر پولیس اور کارکنوں کے درمیان آنکھ مچولی ہوتی رہی،تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی اسلام آباد میں عدالت پیشی کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چاروں اطراف جانے والی راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاروں سے بند کر دیا گیا ایف سی، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے داخلی دروازے پر چیکنگ کے سخت ترین مراحل سے گزرنے کے بعد سائلین کو داخلے کی اجازت دی گئی، ہائی کورٹ کے سامنے کارپارکنگ بند ہونے کی وجہ سے وکلاء اور صحافیوں اور دیگر سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا۔مختلف جگہوں پر شہریوں اور پولیس کے درمیان توں تکرار بھی ہوئی ہے۔ہائیکورٹ میں تعینات اہلکاروں میں 4 ایس پی، 12 اے ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایف سی کے 903 اہلکار شامل تھے اس کے علاوہ کارکنوں گرفتاری کیلئے 5 ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھی۔اسلام آباد پولیس کو واٹر کینن، 3 ہزار آنسو گیس اور3 ہزار شارٹ رینج شیل مہیا کئے گئے تھے،ربڑ کی گولیاں اور پیپرگن کی 2 ہزار بالز ہر ٹیم کو مہیاکئے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی پلان کو مختلف سیکٹرز میں تقسیم کیاگیا تھا۔
Load/Hide Comments



