واشنگٹن (آن لائن) امریکا نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے شعبہ بیرونی امداد کی ڈائریکٹر ڈیفنارینڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد، کوویڈ چیلنجز میں پاک امریکا تعاون بھرپور رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر کو مضبوط کرنے اور معاشی ترقی، تباہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ انہو ں نے کہا سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، نجی شعبے کو تکنیکی تعاون، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کاجائزہ لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کی حمایت کیلئے پوری امریکی حکومت کو متحرک کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments



