آج نامعلوم پیچھے ہو جائیں تو یہ حکومت ختم ہو جائے گئی، عمران خان

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے مزاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں ون پوائنٹ ایجنڈا انتخابات پر مزاکرات کے لیے تیار ہوں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا صحافی کے اس سوال پر کہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے یا یہ رہیں گے یا ہم رہیں گے کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خواہش تو یہی ہے دونوں رہیں لیکن اگر وہ کہہ رہے ہیں تو میں یہی کہوں گا وہ نہیں رہیں گے اگر آج نامعلوم پیچھے ہوں تو یہ حکومت ختم ہو جائے۔ باجوہ صاحب اب کیا کہیں گے کہ شہباز شریف چالیس منٹ جھاڑ کھاتے رہے سیاستدانوں کے لیے مزاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوتے ہیں جو ایمپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے رہے ہوں ان کو لیول پلینگ فیلڈ کا کیا پتہ ہے۔ انھوِں نے یہ بھی کہا کہ مزاکرات ہو سکتے ہیں لیکن ون پوائنٹ ایجنڈا ہے الیکشن کرائیں ملک میں رول آف لاء ختم ہوچکا ہے۔اظہر مشوانی کو اغوا کیا گیا ہے حسان کی ضمانت ہوئی اسے پھر گرفتار کرلیا گیا آج نامعلوم پیچھے ہو جائیں تو یہ حکومت ختم ہو جائے گئی.