ریاض (آن لائن)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ زائرین کو رمضان المبارک کے دوران صرف ایک بار عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ان تمام زائرین کو موقع فراہم کرنا ہے جو مقدس مہینے کے دوران عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں اور خود کو بغیر مشکل میں ڈالے باآسانی مناسک ادا کر سکتے ہیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے ایپلی کیشن ‘نسک’ سے اجازت نامہ جاری کرانا ضروری ہے۔رپورٹس کے مطابق عمرہ کی تاریخوں میں ترمیم کی کوئی اجازت نہیں ہے لیکن اجازت نامیکے وقت میں داخل ہونے سے اور نیا اجازت نامہ جاری کرنے سے پہلے عمرہ کو منسوخ بھی کیا جاسکتا ہے۔
Load/Hide Comments



