پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی ضمانت منظور، اسد عمر کا شامل تفتیش ہونیکا حکم

لاہور ( آن لائن) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر تشدد کرنے اور پولیس گاڑی چھیننے کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی 28مارچ تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔انسداد دہشتگردی عدالت لاہورمیں پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکیخلاف جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکی عبوری ضمانت 28 مارچ تک منظور کر لی۔عدالت نے اسد عمرکو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے پولیس کو 28 مارچ تک اسد عمر کی گرفتاری سے روک دیا۔