ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے موسم سرما کے 50 ہزار خصوصی خیمے ارسال کئے جا چکے ہیں، این ڈی ایم اے

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے مجموعی طور پر موسم سرما کے 50 ہزار خصوصی خیمے ارسال کئے جا چکے ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ا ین ڈی ایم اے)کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے 11 مارچ کو خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کیا گیا، اس دوران 13 دنوں میں 36 پروازوں کے ذریعے موسم سرما کے 50 ہزار فیملی خیمے ترکیہ بھیجے گئے ہیں۔