اسلام آباد(آن لائن) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ ہم نے ایسی کوئی شرط عائد نہیں کی جو پاکستان میں انتخابات متاثر کرے۔ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے کہا ہے کہ پاکستان میں صوبائی اور عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق وقت کے تعین اور دیگر فیصلوں کا اختیار مکمل طور پر پاکستان کے اداروں کے پاس ہے۔ پاکستا ن میں ہونے والے صوبائی انتخابات کا پاکستان کا اندرونی معاملہ اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی پاکستان کے لیے پروگرام میں ایسی کوئی شرط نہیں جو آئینی سرگرمیوں میں رکاوٹ بنے یا پاکستان میں انتخابی عمل متاثر ہو۔ آئی ایم ایف پروگرام عمومی اہداف طے کرتا ہے۔ پروگرام میں اتنی مالی گنجائش ہوتی ہے کہ اضافی پیسے اکھٹے کرنے سے یا پہلے سے طے شدہ اخراجات میں تبدیلی کرکے آئینی سرگرمیوں کو مکمل کیا جا سکے۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پانچ ماہ کی تاخیر کی وجہ، ملک میں معاشی بحران اور سیکیورٹی خدشات بتائی تھی جس پر آئی ایم ایف نے وضاحت جاری کی۔
Load/Hide Comments



