پلیز کرکٹ چلنے دیں، شاہد آفریدی کی بھارتی وزیراعظم سے درخواست

لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی سے درخواست کی ہے کہ پلیز کرکٹ چلنے دیں تاکہ ہم انجوائے کرسکیں۔ قطر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے ہمیشہ بھارت سے دوستی کا ہاتھ بڑھایاہے، اتفاق سے بھارت میں مسائل ہوجاتے ہیں۔دھمکیوں کو بنیاد بناکر بھارت کی جانب سے ایشیا کپ سے انکار سمجھ سے بالاتر ہے۔ پی سی بی چاہتا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے لیکن بھارتی بورڈ فیصلہ کرنے سے قبل ہم سے بات تو کرلے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پرچم کا احترام ہے، میں نے چھوٹے بچوں کو بھارتی پرچم پر دستخط کرکے دیے۔