عمران خان سے امریکی رکن کانگریس کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (آن لائن) ڈیموکریٹ امریکی رکن کانگریس مائیک لیون نے عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوے کہا گیا ہے کہ ڈیموکریٹ امریکی رکن کانگریس مائیک لیون نے عمران خان سے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مبینہ پولیس تشدد اور صحافیوں کو حراست میں لیے جانے کے امور پر بات چیت کی۔ذرائع کے مطابق مائیک لیون نے عمران خان کو سکیورٹی سے متعلق درپیش صورت حال پر بھی بات چیت کی ہے۔ قبل ازیں امریکی رکن کانگریس مائیک لیون عمران خان کی حمایت میں بیان دے چکے ہیں۔