حکومت کا کپتان بابر اعظم کواعلیٰ سول اعزاز ستارہ امتیاز دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نمایاں کارکردگی دکھانے پر ستارہ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے، 28 سالہ بابر اعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نمایاں کاکردگی دکھانے پر پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کر لیا۔ بابر اعظم کو 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر ستارہ امتیاز دیا جائے گا، 28 سالہ بابر یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہوں گے۔