اسلام آباد (آن لائن)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کی جانب سے غریب عوام کے لئے دی جانے والی پٹرولیم سبسڈی کے اعلان پر تحفظات کا اظہار کر دیا اور کہا کہ وفاقی حکومت اس حوالے سے جامع پروگرام کی تفصیلات شیئر کرے،میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے نمائندے ایسٹر پریز نے غیر ملکی ادارے کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ پاکستانی حکومت نے عوام کو دی جانے والی پٹرول سبسڈی کے اعلان پر ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی اس حوالے سے ہمارے شدید تحفظات ہیں،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت پاکستان سے پٹرولیم سکیم اور اس کے کام کرنے کے طریقے کار پر تفصیلات طلب کرلی ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں جامع پروگرام کی تفصیلات دیکھنی ہیں اور حکومت پاکستان کو تمام تفصیلات شیئر کرنا پڑیں گے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے کم آمدن والوں کے لیے پیٹرول پر سبسڈی سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی، موٹرسائیکل اور گاڑیوں والوں سے متعلق سکیم پر عالمی مالیاتی فنڈ سے کوئی مشورہ یا رابطہ نہیں کیا گیا۔ایسٹر پریز نے کہا کہ آئی ایم ایف اسٹاف اس حوالے سے جامع تفصیلات چاہتا ہے جس میں اس اسکیم کی ٹرمز اینڈ کنڈیشن، لاگت، ٹارگٹنگ، اسکیم کے غلط استعمال اور دیگر اقدامات سے متعلق حکومت سے انتہائی محتاط ہوکر بات چیت کی جائے گی۔
Load/Hide Comments



