جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں اسد عمر،راجہ خرم،علی نواز،مراد سعید،شہزاد وسیم اور زلفی بخاری کی عبوری ضمانتیں منظور

اسلام آباد(آن لائن)انسدادِ دہشت گردی راجہ جواد عباس کی عدالت نے عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کا کیسمیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اسدعمر، راجہ خرم، علی نواز، مرادسعید،شہزادوسیم اور زلفی بخاری کی عبوری ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔ عدالت نے ان رہنماؤں کی سی ٹی ڈی اور دوسرے تھانوں میں درج مقدمات میں بھی عبوری ضمانت منظور کی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دو ہفتوں تک کی عبوری ضمانتیں اس لیے دے رہے ہیں تاکہ شیلنگ سے بچا جائے اور روزے سکون سے رکھے جائیں،جج نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے جس پر تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ نئے مقدمات کی نئی ضمانتیں دائر کر رہے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ پرانی سے تو نپٹ لینے دیں پھر نئی کو بھی دیکھتے ہیں۔