اسلام آباد (آن لائن)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سابق گورنر پنجاب خواجہ طارق رحیم کی آڈیو لیک ہوگئی،دونوں شخصیات مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بارے میں سخت لہجے میں گفتگو کررہے ہیں،آڈیو میں سنا جا سکتا ہے جس میں خواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ مریم کو جواب کوئی اچھی طرح سے دینا چاہیے،یہ خاتون جو باتیں کرتی ہے،باہر ٹھوکنا چاہیے اسے۔جس کے جواب میں ثاقب نثار نے کہا کہ میں نے سوچا تھا لیکن بڑے تارڑ صاحب کا جملہ یاد آگیا،کتیاں دے بھوکے،در در نال کھلوتے،اس پر خواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ یہ بات بھی ٹھیک ہے،آپ نے اچھا جواب دیا ہے،ثاقب نثار نے کہا کہ مجھ میں کرج ہے،میں بیئر کر سکتا ہوں میں نے کوئی کنفیوز یا ڈپریس نہیں ہونا،جب ضرورت پڑی تو آپ کوبتاں گا،دھماکہ کر دینا،مجھے پتہ ہے آپ نے کر دینا ہے،جس پر خواجہ طارق رحیم نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جو کہو گے اس طرح ہی ہو گا۔
Load/Hide Comments



