وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

لاہور(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف جمعہ کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ۔لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اولڈ (حج) ٹرمینل پر وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے لینڈ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کو علامہ اقبال ایئرپورٹ سے سخت سکیورٹی میں ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن پہنچایا جائے گا۔