اسلام آباد(آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ وزیر خارجہ نے کوئی تحفہ اپنے پاس نہیں رکھا اور انہوں نے حکومت کی پالیسی کی مکمل تعمیل کرتے ہوئے تمام تحائف کو کیبنٹ ڈویژن کے توشہ خانہ میں جمع کرادیا۔دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ حکومتی پالیسی کے مطابق تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے ہیں۔دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے کوئی تحفہ اپنے پاس نہیں رکھا تاہم کچھ تحائف جن کی کیبنٹ ڈویڑن نے قیمت 30ہزار سے کم بتائی تھی، انہیں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق واپس کردیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments



