لاہور: پی ٹی آئی کے 10کارکن گرفتار، گاڑی سے پٹرول بم، کیل لگے درجنوں ڈنڈے برآمد

لاہور (آن لائن) پولیس نے زمان پارک کے عقب میں واقع ٹھنڈی سڑک سے پاکستان تحریک انصاف کے دس کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار کارکنوں کے قبضہ سے بھاری تعداد میں پٹرول بم،کیل لگے درجنوں ڈنڈے اور ایک سفید رنگ کی ڈالہ گاڑی کو قبضہ میں لے لیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے پارٹی کارکنان پٹرول بموں اور ڈنڈوں سے مسلح ہو کرکسی دوسرے ضلع سے لاہور پہنچے تھے جو پٹرول بموں اور ڈنڈوں کو پارٹی کے مشتعل کارکنوں تک پہنچانا چاہتے تھے، پولیس نے پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔