عمران خان نے زمان پارک کے دروازے پارٹی کارکنوں کے لئے بند رکھے

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ دو روز سے زمان پارک میں واقع اپنی رہائش گاہ کے دروازے پارٹی کارکنوں کے لئے بند کر رکھے ہیں، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق صرف بدھ کے روز عمران خان نے چند کارکنوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی کارکنوں کو صورتحال پر شاباش دی اور ان کے حوصلے بلند کئے۔