غضب خدا کا،عمران خان چوہے کی طرح بل میں چھپ کر بیٹھاہے،مریم نواز

شیخوپورہ(آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سنیئر نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ غضب خدا کا دیکھوعمران خان آج چوہے کی طرح بل میں چھپ کر بیٹھاہے،میں اس کے دور حکومت میں جس بہادری سے ٹریکٹرٹرالی،گاڑیوں پر چڑھ کر جلسے کرتی تھی، تم بھی بہادری دکھاؤ تم منجھی کے نیچے سے نہیں نکل رہے مجھ جواب چاہیے،لاہور میں ننھی منی ریلی تھی،لاہوریوں نے اس کو مسترد کردیا ہے،کبھی کہتاہے بیس لاکھ افراد آجائے گے،پورالاہور آجائے گا،پورئے لاہور کی گلیاں سونی تھیں یہ لاہور کی خالی سڑکوں پر چکر لگاتارہا عوام نہیں آئی،ان خیالا ت کااظہارانہوں فیض پور میں ورکرکنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ،وفاقی وزیر رانا تنویرحسین،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنماء وامیدوار پی پی 138ڈائریکٹر روشن کینال گارڈن خانپور حاجی طارق محمود ڈوگر ودیگر بھی موجودتھے،انہوں نے کہا کہ لاہور اس لیے نہیں نکلا،کوئی ماں اپنا بیٹا اس کے لیے شہیدکروانے کوتیار نہیں،ضلے شاہ کئی ہفتوں سے اس کے گھر کے باہر بیٹھ کراس کی حفاظت کرتارہا،وہ شہید ہوا،ضلے شاہ جاتے ہوئے پوری قوم کو عمران خان کامکروہ چہرہ دکھا کر گیا اس لیے لاہور نہیں نکلا،اس نے کہا کہ ضلے شاہ کوکبھی ملانہیں جیسے ہی پتہ چلا کہ ضلے شاہ کی حادثہ میں شہادت ہوگئی توپھر رونے کے لیے باہرنکل آیا،مریم نواز یہ کبھی نہیں گوارہ کرئے گی کہ اس کاکارکن کھڑا ہواورمریم بیٹھی ہو،عمران خان ضلے شاہ کے شریف النفس سفید داڑھی والے والد کوبادشاہ سلامت نے بلاواکھلایا کہ ہم افسوس کرنا چاہتے ہیں اوراڑھائی گھنٹے تک اس کے والد کو انتظا ر کروایا،مجھے دیکھ کر بہت ہی افسوس ہوا،انہوں نے کہاکہ ایک طرف اس شریف آدمی کا بیٹا فوت ہوا ہے تو وہ عمران خان کے پاس بیٹھا ہے اسکے افسوس کے لیے سیاسی کارکن کی عزت میری عزت ہے،کس طرح انہوں نے جھوٹ بولا جب وہ حادثہ کاشکار ہواتو کس طرح اسکی لاش پر سیاست کرنا شروع کردی،مریم نواز نے کہا کہ وہ تصویر دکھاؤ جس کو دیکھ کرمیرادل خون کے آنسورویا،انہوں نے کہاکہ اس طرح بزرگ آدمی کو بٹھایا یہ سیاسی کرکن کی تذلیل ہے،انہوں نے کہاکہ میں سوال کرنا چاہتی ہوں عمران خان سے قوم کی ماؤں کویہ سوال کرنا چاہیے اپنی گندگی سیاست کے لیے کتنی ماؤں کی جانیں گنواؤگے،اپنے بچے بیرون ممالک میں محفوظ ہیں اورقوم کے بچوں کو خوار کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ابھی ابھی ثاقب نواز ڈیم والے بابا کا انٹرویودیکھ کر آئی ہوں کہتا کہ مریم نواز بدتمیز ہے،بے ادب ہے،ثاقب نثار میں یہ کہناچاہتی ہوں مریم نواز نہ بدتمیز ہے اورنہ ہی بدتمیز ہے کلثوم نواز اورنواز شریف نے جابر حاکم کے سامنے کلمہ کہناسکھایا ہے،مریم نواز صرف تمہار گھناؤنا چہرہ دکھارہی ہے، انصاف کے دومعیار ہونگے مریم نواز کبھی چپ نہیں رہے گی،کبھی چپ کرکے نہیں بیٹھے گی،انہوں نے کہاکہ الیکشن آنیو الا اورنواز شریف کی جماعت الیکشن لڑنے کے لیے بلکہ جیتنے کے لیے میدان میں اتر چکی ہے صرف الیکشن لڑئے گی نہیں جیتے گے نہیں بلکہ بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب ہوگی،انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے ہم تیار ہیں،آجا کا جذبہ دیکھ کر میراارادہ ہے کہ شیخوپورہ،قصور،ننکانہ سے الیکشن لڑنے کے لیے کھڑی ہوجاؤں،جب تک نواز شریف کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا،مسلم لیگ کبھی نہیں الیکشن ہونے دے گی پہلے انصاف کے پلڑئے برابر کرو جب پلڑئے برابر ہونگے ہم الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں مسلم لیگ ن پھر الیکشن سے بھاگنے والی نہیں.