اسلام آباد (آن لائن) مڈل آرڈر بیٹر اعظم خان نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہونے پرمیم شیئرکردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے شاداب خان کی قیادت میں قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔قومی ٹیم کا حصہ بننے پر اعظم خان نے ٹوئٹر پر میم شیئر کی جس میں ایک شخص پروگرام میں منتخب ہونے پر حیرانی سے کہتا ہے کہ ‘میری سلیکشن ہوگئی’۔قومی کرکٹر نے کیپشن میں بتایا کہ ان کی کیفیت اس وقت بالکل ایسی ہے۔
Load/Hide Comments



