مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل،15 مارچ کے بجائے10 اپریل کو ہوگا

اسلام آباد(آن لائن)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا،15 مارچ کے بجائے 10 اپریل کو منعقد ہو گا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 15 مارچ 2023 کو سہ پہر 4 بجے کے بجائے مورخہ 10 اپریل کو دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے لاتے ہوئے کی ہے۔