اسلام آباد (آن لائن)آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ تاخیر پرپاکستان نے آئی ایم ایف پیکج کیلئے براہ راست امریکہ سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع نے بتایا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی حکام سے آئی ایم ایف سے معاہدہ پر بات کی،وزیرخزانہ اسحاق ڈار امریکی سفیر سے آئی ایم ایف سے معاہدہ پر بات کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ سے بات چیت کے بعد رواں ہفتے کے دوران معاہدے کا امکان ہے، وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ آج منگل کوآئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات ہوں گے،آئی ایم ایف تمام شرائط منوا کر سٹاف لیول معاہدے میں بلا وجہ تاخیر کر رہا ہے۔
Load/Hide Comments



