پاکستان سپر لیگ 8 کی ٹاپ چار پوزیشنز کا فیصلہ ہوگیا

لاہور (آن لائن) لاہور قلندرز پہلی، ملتان دوسری، اسلام آباد تیسری اور پشاور نے گروپ اسٹیج کا اختتام چوتھی پوزیشن پر کیا ہے۔ 15 مارچ کو کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہو گا۔ کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلیمنیٹر ٹو کھیلے گی۔ ایونٹ میں 16 مارچ کو پہلا ایلیمنیٹر پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا۔ پہلے ایلیمنیٹر کی فاتح ٹیم 17 مارچ کو دوسرے ایلیمنیٹر میں کوالیفائر ہارنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی جبکہ پہلے ایلیمنیٹر کی ٹیم ہار کی صورت میں فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔ ایونٹ کا فائنل مقابلہ 19 مارچ کو کوالیفائر اور ایلیمنیٹر ٹو کی فاتح ٹیموں کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا.